پاکستان سے محبت ہے تو ایک نظریے پر متحد ہونا پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

نیوز ٹوڈے :   جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاستی قوتوں کے خلاف نفرت پیدا کردی گئی ہے، پاکستان سے محبت ہے تو ایک نظریے پر متحد ہونا ہوگا۔

وہاڑی میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت عوام کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک میں تعصبات پھیلانے والے علماء نہیں سیاستدان ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدارس اور علماء پاکستان کے اتحاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اللہ پاکستان اور دینی مدارس کی حفاظت فرمائے ان کا کچھ نہیں ہو سکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا قیام آئین میں نہ ہوتا اگر علماء نہ ہوتے، جذباتی ماحول میں ہماری معقول آواز کو بھی پسند نہیں کیا جاتا۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ سروں پر جو پگڑیاں سجائی جاتی ہیں وہ سر جھکانے کے لیے نہیں ہوتیں، اسے بلند کرنے کے لیے ہوتی ہیں، اگر آپ پاکستان سے محبت کرتے ہیں تو آپ کو ایک نظریے پر متحد ہونا ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+