پنجاب کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
- 15, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : پنجاب کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا جس میں ایجنڈے کے نکات پر غور کیا گیا۔
کابینہ نے ای وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے پالیسی طلب کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔واضح رہے کہ 2022 میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے اب نیشنل بینک کرکٹ ایرینا بن گیا ہے۔
اسٹیڈیم کی تاریخ کیا تھی؟ قذافی اسٹیڈیم 1959 میں بنایا گیا اور اس کا نام 'لاہور اسٹیڈیم' رکھا گیا۔ بعد ازاں 1974 میں لیبیا کے صدر معمر قذافی نے لاہور میں منعقدہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے حق میں تقریر کی جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے سٹیڈیم کا نام لیبیا کے صدر کے نام پر 'قذافی' رکھ دیا۔
تبصرے