بلاسود قرضے، خوشخبری آ گئی
- 15, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : پشاور: احساس یوتھ پروگرام کے تحت بلاسود قرضے ملنا شروع ہوگئے، نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین نے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے، اس موقع پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جس کا آغاز کاروبار علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 3 ارب روپے کی لاگت سے 3 سالہ منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، پروگرام پر عملدرآمد کے لیے رواں بجٹ میں 1.1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کا پہلا حصہ بینک آف خیبر کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے، شراکت داری کے تحت ایک ارب روپے کی لاگت سے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے 20 ماہ کی رعایتی مدت ہوگی جس کے دوران کوئی ریکوری نہیں ہوگی، احساس پروگرامز کے لیے موجودہ بجٹ میں 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
تبصرے