وزیر اعلیٰ کے پی کے اعلان کے باوجود ائیر ایمبولینس کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا

ایئر ایمبولینس

نیوز ٹوڈے :   وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس کا منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس منصوبے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رقم مختص کی گئی تھی تاہم کرم تنازع کے دوران بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال کرم سے زخمیوں کو لانے اور لوگوں کو منتقل کرنے کے لیے کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس کی سمری وزیراعلیٰ کے پی کو بھجوا دی گئی ہے، منصوبے پر 80 ملین روپے لاگت آئے گی اور فنڈز ڈی جی ایوی ایشن کو فراہم کیے جائیں گے۔

 

سیکرٹری صحت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سمری کی منظوری ملتے ہی منصوبہ شروع کر دیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+