ایک اور احتجاج کا اعلان، حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

حکومت

نیوز ٹوڈے :   جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں کے خلاف تحریک کے دوسرے مرحلے میں لاہور کے مال روڈ پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نماز جمعہ کے بعد مسجد شہدا مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں لاہور کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر فورم پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف عوام کا حق ہے، جس کے لیے احتجاج کریں گے۔ 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم اور 14 کے ساتھ حکومت کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے بعد سالانہ اربوں کی بچت کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ جماعت اسلامی حکومت کو راولپنڈی معاہدے سے بھاگنے نہیں دے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 17 جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن چیف کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کریں گے۔ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی۔ بڑے دعوے تو کرتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات نہیں کرتے کیونکہ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کو قربان کرنے کو تیار نہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+