بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

بے روزگار نوجوان

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرواز پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیوٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دے کر ملک میں بے روزگاری سے نمٹنے کی پالیسی پر سرگرم عمل ہے۔ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی سیکٹر کی ترقی سے جڑا ہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹوں کی ضروریات کے مطابق لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بیرون ملک ملازمتیں فراہم کرنے والی جعلی اور بغیر لائسنس کمپنیوں کے خلاف بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نوجوانوں کے لیے جلد پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم کیا جا رہا ہے جو نوجوانوں کو ملازمتوں اور دیگر خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کو انگریزی، اردو کے ساتھ ساتھ تمام مقامی زبانوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو آسانی ہو۔ ملاقات میں وزیراعظم کو پرائم منسٹر یوتھ ایمپلائمنٹ پلان، افرادی قوت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں درکار ہنر سے آراستہ کرنے کے اقدامات اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+