غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ، 19 جنوری سے اس پر عملدرآمد ہوگا

قطری وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا - "قطری میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری جنگ روکنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے - اس معاہدے کے تحت حماس ، اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دے گا اور اسرائیل غزہ سے اپنی فوج واپس بلا لے گا - امریکی نیز چینل (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیر اعظم (شیخ محمد بن عبدالرحمٰن اور امریکہ کے صدر جوبائیڈن) نے بھی تصدیق کر دی ہے - قطری وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس امن معاہدے پر عملدرآمد اتوار کے دن 19 جنوری سے ہوگا - امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ' اس معاہدے کی شرائط میں مکمل جنگ بندی غزہ سے صیہونی فوج کی مکمل واپسی اور حماس کی طرف سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے - اس کے بدلے میں اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کر دے گا ' -

بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق یہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے - امریکہ کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اس مرحلے میں فلسطینی اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے اور غزہ میں پٹی پر انسانی امداد کی فراہمی بڑھا دی جائے گی - جوبائیڈن کے مطابق امن معاہدے کے دوسرے مرحلے میں جنگ کے مکمل خاتمے سے متعلقہ ضروری تیاریوں پر بات چیت ہوگی - اگر مذاکرات کا دور 6 ہفتے سے زیادہ عرصہ تک جاری رہا تو بھی جنگ بندی جاری رہے گی - اور آخری اور تیسرے مرحلے میں یرغمالیوں کو ان کے خاندانوں تک پہنچایا جاۓ گا اور غزہ کی تعمیر نو کا کام شروع کیا جاۓ گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+