لاس اینجلس کو جلا کر راکھ کرنے والی آگ مزید 60 لاکھ امریکیوں کیلیے خطرہ بن گئی
- 16, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی ریاست ( کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس) میں لگنے والی آگ دوسرے شہروں تک پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے - 60 لاکھ امریکی شہری خطرے میں گھر گۓ ـ کیلفورنیا کے جنگلات سے لاس اینجلس شہر تک پھیلنے والی آگ 60 لاکھ امریکیوں کیلیے خطرہ بن گئی -کچھ ہی گھنٹوں بعد چلنے والی طوفانی ہواؤں کی پیشن گوئی نے امریکہ میں ہلچل مچا دی - لاس اینجلس کو جلانے والی آگ دیگر شہروں تک پھیلنے کی بھی وارننگ جاری کر دی گئی ہے - امریکی نیوز ایجنسی "سی این این" کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں لگنے والی آگ میں اب تک 25 افراد جھلس کر ہلاک ہو چکے ہیں - لیکن کچھ ہی گھنٹوں بعد چلنے والی تیز ہواؤں سے پھیلنے والی یہ آگ 60 لاکھ امریکیوں کیلیے خطرہ بن چکی ہے - لاس اینجلس کے نزدیک آباد دوسرے شہروں تک اس آگ کے پھیلنے کے خطرات پیدا ہو گۓ ہیں -
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کیلفورنیا کے 10 شہروں کی انتظامیہ کے پاس لاس اینجلس سے زیادہ عملہ موجود ہے -ماہرین کے مطابق دنیا کا کوئی بھی فائر بریگیڈ سسٹم اس آگ کا مقابلہ نہیں کر سکتا - پچھلے ایک ہفتے سے امریکہ کی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں اب تک 12 ہزار گھر جل کر راکھ ہو چکے ہیں - اور 150ارب امریکی ڈالر کے مالی نقصان کا بھی تخمینہ لگایا گیا ہے - ہزاروں کی تعداد میں جیل کے قیدیوں کو بھی آزاد کرکے آگ بجھانے کیلیے تعینات کیا گیا لیکن تاریخ کی خطرناک ترین آگ بجھنے کا نام نہیں لے رہی -
تبصرے