جنوبی کوریا کے معزول صدر بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار

یون سک یول

نیوز ٹوڈے :   جنوبی کوریا کے معزول صدر (یون سک یول) کو صدارتی محل سے گرفتار کر لیا گیا - جنوبی کوریا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معزول صدر یون سک یول کو بدھ کے دن صدارتی محل سے بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا -یون سک یول جنوبی کوریا کی تاریخ میں گرفتار ہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گۓ - جنوبی کوریا کے صدر کو اچانک مارشل لاء لگانے کے 43 دن بعد گرفتار کیا گیا - ان کے مار شال لاء لگانے کے اعلان سے قوم غیر معمولی سیاسی بحران میں پڑ گئی تھی -

یون سک کا کہنا تھا کہ کوریائی پولیس اور صدارتی محل کی سیکیورٹی کے درمیان خونریزی کو روکنے اور محل کے باہر ریلی نکالنے والی عوام کی حفاظت کیلیے گرفتاری دے رہے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اب قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے - ان کو گرفتار کیے جانے کے فوری بعد ان کے ایک معاون نے یون سک یول کی پہلے سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو جس میں انہوں نے کہا کہ بے شک میں نقصان اٹھا رہا ہوں لیکن میں پوری امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں فوجداری مقدمات سے نمٹنے کے دوران کسی بھی شخص کو نا انصافیاں برداشت نہیں کرنا پڑیں گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+