ایران نے اپنی فوجی طاقت ایک ہزار نۓ ڈرونز کی شمولیت سے بڑھا لی
- 16, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : ایران نے کیا اپنی فوجی طاقت میں ایک ہزار نۓ ڈرونز کا اضافہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ممکنہ جنگ کے خطرے کی تیاری کے سلسلہ میں ایران نے اپنی فوجی طاقت ایک ہزار نۓ شامل کرکے بڑھا لی - ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے دفاعی سسٹم کو مضبوط کرنےکیلیے ایران کی فوج کو ایک دن قبل ایک ہزار نۓ جدید ڈرونز فراہم کر دیے گۓ - رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان جدید ڈرونز کو ایران کے مختلف مقامات پر ایرانی فوج کے حوالے کیا گیا -ان جدید ڈرونز میں اعلیٰ اسٹیلتھ اور مضبوط قلعہ شکن صلاحیتیں موجود ہیں -
یہ جدید ڈرونز خود اکر پرواز کے ساتھ ساتھ 2000 کلو میٹر سے بھی زیادہ رینج میں تباہی مچانے کی طاقت رکھتے ہیں - یہ جدید ڈرونز حفاظتی شیلڈرز سے گزرنے اور نچلی سطح پر ریڈار کراس سیکشن کراس کرنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں -ان نۓ ڈرونز کی شمولیت سے ایرانی سرحدوں کی بہترین نگرانی کے ساتھ ساتھ دور دراز کے اہداف کو نشانہ بنانے کیلیے ایرانی فضائی کے بہری بیڑے کی طاقت میں بھی اضافہ ہوا ہے -
تبصرے