قطر اور امریکہ کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد بھی غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے حملے جاری 20 فلسطینی شہید

فلسطینی شہید

نیوز ٹوڈے :   جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد بی صیہونی فوج کے غزہ پر حملے جاری - تازہ ترین حملوں میں 20 فلسطینی شہید ـ غزہ کی سرکاری حفاظتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہد طے پا جانے کے بعد بھی غزہ پٹی پر صیہونی فوج اپنے حملے روک نہیں رہی - ایجنسی کے ترجمان کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی حملے نہیں رک رہے -صیہونی فوج نے غزہ پٹی کے کئی علاقوں پر بمباری کی جن میں سے 18 فلسطینی صرف غزہ پر کیے گۓ حملوں میں شہید ہوۓ -

بدھ کے دن قطری دارالحکومت دوحہ قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن بنجاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ ، قطر اور مصر اپنی کوششوں میں کامیاب ہو گۓ - قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے پر اطلاق 19 جنوری سے ہوگا -محمد بن عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مراحل پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے کام جاری ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+