حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 16, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا۔اجلاس 11:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں تحریک انصاف اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرے گی۔
پی ٹی آئی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے مکمل ہدایات لے لی ہیں اور ان ہدایات کی روشنی میں انہوں نے اپنے مطالبات تحریری طور پر دے دیے ہیں۔دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم اپنی متعلقہ قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ نے آج ہونے والے مذاکرات میں تحریک انصاف کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کن لوگوں کو سیاسی قیدی سمجھتی ہے؟ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آر اور اختیارات کیا ہوں گے؟ عدالتی کمیشن کب تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا؟ اہمیت ان چیزوں میں پنہاں ہے جن پر ابھی بات نہیں ہوئی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان چیزوں میں وقت لگ سکتا ہے، امید ہے کہ پی ٹی آئی قیدیوں کی فہرست اور جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے اپنی شرائط بتائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کا جواب دیں گے۔
خاص خبریں
-
ماڈل ٹاؤن میں چوری میں ملوث 4 خواتین کا گینگ گرفتار، 60 لاکھ روپے نقد، 30 لاکھ روپے کا سامان برآمد
-
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’امریکہ فلسطینیوں کے بجائے اسرائیلیوں کو نکال کر گرین لینڈ میں آباد کرے
-
اداکار خوشحال خان کی باکسنگ کی دنیا میں انٹری، حریف کو خاک میں ملا دیا
-
پی ٹی آئی کی حکومت سے مذاکرات سے دستبرداری کی کہانی سامنے آگئی
تازہ ترین

تبصرے