پنجاب سی ایم نے 65 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کے لیے خوشخبری سنادی
- 16, جنوری , 2025
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 65 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کے لیے حیران کن خبر سناتے ہوئے لیپ ٹاپ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونار سکالر شپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بتایا کہ لیپ ٹاپس کی پہلی کھیپ آچکی ہے اور انہوں نے ان طلباء کے لیے مارکیٹ میں دستیاب بہترین لیپ ٹاپس کا انتخاب کیا ہے۔
تبصرے