شین واٹسن پی ایس ایل 10 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے دستیاب نہیں
- 16, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کے مطابق شین واٹسن بطور ہیڈ کوچ پی ایس ایل 10 کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شین واٹسن پہلے ہی طویل مدتی معاہدوں کے باعث ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ہمیں پی ایس ایل 10 میں شین واٹسن کی کمی محسوس ہوگی، انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بطور کھلاڑی اور پھر ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ ندیم عمر نے کہا کہ ہم ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ حال ہی میں ہوئی تھی، جس میں سرفراز احمد 2016 میں پی ایس ایل کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد پہلی بار پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ تھے تاہم کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔
تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل 10 کے لیے نئی ذمہ داریاں سونپی تھیں اور انہیں ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔
تبصرے