سات کتابوں کا نیا نصاب تیار
- 16, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : نویں جماعت کے لیے 7 کتابوں کا نیا نصاب تیار کر لیا گیا، اب بچے نویں جماعت کا نصاب اردو یا انگریزی میں اپنی پسند کے مطابق پڑھ سکیں گے۔
اس سے قبل نویں جماعت کا نصاب صرف انگریزی میں شائع ہوتا تھا۔ جن 7 کتابوں کا نصاب تبدیل کیا گیا ہے ان میں اردو، انگریزی اور ریاضی شامل ہیں جبکہ دیگر میں فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کی کتابیں شامل ہیں۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام تعلیمی اداروں اور بورڈز کو کتابوں میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے۔ سال 2026 میں بچوں کے لیے نویں جماعت کا سالانہ امتحان نئے نصاب سے لیا جائے گا۔
تبصرے