اسرائیلی کابینہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دینے میں ناکام، نیتن یاہو کا حماس پر الزام

اسرائیل

نیوز ٹوڈے :     گزشتہ روز غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی کابینہ نے آج اس معاہدے کی منظوری دی جانی تھی تاہم اسرائیلی کابینہ نے ابھی تک جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری نہیں دی ہے۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے آج ہونے والا اسرائیلی کابینہ کا اجلاس ابھی تک نہیں ہوا ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے حماس پر آخری لمحات میں معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی کے حوالے سے اپنے الفاظ پر قائم ہے۔اس سے قبل جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے اور نیتن یاہو کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں نیتن یاہو کی حیران کن لچک نے اسرائیل کے دائیں بازو کے حلقوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیون وٹ کوف کے نیتن یاہو پر براہ راست دباؤ کے بعد ممکن ہوا۔دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں، جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 70 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+