ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر بہت بڑا حملہ ناکام بنا دیا

ایران

نیوز ٹوڈے :   روس کی نیوز ایجنسی نے دعوٰی کیا ہے کہ ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر بہت بڑا حملہ ناکام بنا دیا - روسی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر پیجرز دھماکوں کی طرح کا حملہ ناکام بنایا ہے -روس کے سرکاری میڈیا " تاس" نے ایران کے (نائب صدر جواد ظریف) کے حوالے سے بتایا کہ یورینیئم افزودگی کیلیے استعمال کی جانے والی گیس کے سینٹری فیوج کے پلیٹ فارم میں ایک بم نصب کیا گیا تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا - رپورٹ کے مطابق ایرانی نائب صدر نے اسے اسرائیل کی کارروائی قرار دیا ہے - جواد ظریف نے ایرانی میڈیا سے بات چیت کے دوران لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں پر بھی بات کی - نائب صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو پیجرز دھماکوں کی تیاری میں بہت وقت لگا لیکن شاید کہ پابندیوں کی وجہ سے یہ دھماکے ممکن ہو سکے -

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے کسی بھی پیداواری محکمے سے براہ راست کوئی چیز خریدنا ممکن نہیں ہوتا ـ جس کیلیے کوئی تیسرا ذریعہ استعمال کرنا پڑتا ہے - جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل سپائی چین میں شامل ہو جائے تو وہ کچھ بھی کر سکتا ہے - نائب صدر نے مثال دیتے ہوے بتایا کہ ایران کی اٹامک انرجی آرگنائیزیشن نے سینٹری فیوج خریدا تو اس کے اندر سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جس کا ماہرین نے پتا لگا لیا - ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ان پابندیوں کی وجہ سے ہوا جن سے ایران کو بچنا پڑتا ہے ـ ایرانی نائب صدر کے مطابق اس سے نہ صرف ایران کو مالی بلکہ اس کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+