جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی حملے خود اسرائیلی قیدیوں کیلیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں

حماس

نیوز ٹوڈے :   حماس نے کیا خبردار جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود صیہونی فوج کے غزہ پٹی پر حملے اسرائیلی قیدیوں کیلیے خطرہ بن سکتے ہیں - فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ جنگ بندی اعلان کے بعد غزہ پر کیے جانے والے حملے اسرائیلی یرغمالیوں کی جانوں کیلیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں - (حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ) نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد صیہونی فوج نے جن علاقوں پر حملے کیے ان میں سے ایک جگہ پر ایک اسرائیلی قیدی عورت بھی موجود تھی -

ابو عبیدہ کے مطابق اس عورت کا نام اس فہرست میں شامل تھا جنہیں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کیا جانا تھا -القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اس یرغمالی عورت کی حالت کے بارے میں تو نہیں بتایا البتہ اتنا ضرور کہا کہ اب کوئی بھی اسرائیلی حملہ یرغمالیوں کی آزادی کو کسی المیے میں بدل سکتا ہے - غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد بھی صیہونی فوج غزہ پٹی پر اپنے حملے روک نہیں رہی تازہ ترین حملوں میں 73 مزید فلسطینی شہید ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+