جنوبی افریقہ میں سونے کی کان سے غیر قانونی کان کنوں کی 87 لاشیں بر آمد
- 17, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : جنوبی افریقہ میں ایک سونے کی کان میں غیر قانونی طور پر مزدوری کرنے والے مزدوروں کی خوراک کی سپلائی جنوبی افریقی پولیس کی جانب سے کئی مہینوں تک بند کر دیے جانے پر 87 مزدور ہلاک ہو گۓ - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے علاقہ (اسٹل فونٹین) میں سونے کی ایک کان سے 87 افراد کی لاشیں ملیں اور 240 افراد کو انتہائی خطرناک حالت میں زندہ نکال کر گرفتار کیا گیا - یہ تمام افراد غیر قانونی کان کنی کے الزام میں گرفتار کیے گۓ -
رپورٹ کے مطابق یہ تمام لوگ سونے کی کان میں غیر قانونی طور پر مزدوری کر رہے تھے ، جس پر پولیس نے ان کی خوراک کی ترسیل بند کر دی ، جو کئی مہینوں تک بند رکھی گئی - پولیس کی اس حرکت کو ٹریڈز یونین نے مزدوروں کے خلاف خطرناک ریاستی کریک ڈاؤن قرار دیا -جنوبی افریقہ کے حکام کا کہنا تھا کہ اگست کے مہینے سے غیر قانونی کان کنوں کو نکالنے کی کارروائی جاری ہے ـ اور اسی لیے ان کی خوراک بند کی گئی -2 دن پہلے کان سے لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا گیا ـ غیر قانونی کان کنی ایک لمبے عرصے سے جنوبی افریقہ میں ایک گھمبیر مسئلہ بنی ہوئی ہے -جس سے صنعت اور حکومت کو لاکھوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے -
تبصرے