مغربی افریقہ سے اسپین جانے والی تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک

کشتی

نیوز ٹوڈے :   اسپین تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی 50افراد ہلاک جن میں 44 پاکستانی شامل ـ 50 تارکین وطن کشتی کے زریعے اسپین جانے کی کوشش کرتے ہوۓ گہرے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گۓ - بین الاقوامیمیڈیا کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے گروپ واکنگ بارڈرز کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی یہ کشتی مغربی افریقہ سے اسپین جا رہی تھی - رپورٹ کے مطابق یہ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے اسپین کیلیے روانہ ہوئی جس میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 افراد سوار تھے ـ کشتی میں سوار 36 تارکین وطن کو بچا لیا گیا -

یہ پاکستانی 4 مہینے پہلے یورپ جانے کیلیے اپنے گھرون سے روانہ ہوۓ تھے - ڈوب کر ہلاک ہونے والے پاکستانیوں میں سے 12 کا تعلق گجرات سے تھا ـ الارم فوم نام کی تنظیم کے مطابق 6 دن پہلے لاپتا ہونے والی اس کشتی کے بارے مین افریقہ کے تمام ملکوں کے حکام کو مطلع کر دیا گیا تھا - رپورٹ کے مطابق 12 جنوری کو اسپین کی ریسکیو سروس میری ٹائم کو بھی اطلاع کر دی گئی تھی ـ جہاں سے اطلاع ملی کہ انہیں اس کشتی کے بارے میں کوئی علم نہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+