روس اور جیورجیا کے بعد آذربائیجان نے بھی یو ایس ایڈ کے ساتھ تعاون کا معاہدہ ختم کر دیا ـ

جیورجیا کے وزیر خارجہ

نیوز ٹوڈے :   آذر بائیجان نے یو ایس ایڈ کے ساتھ تعاون کا معاہدہ ختم کر دیا ـ "بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز" کی رپورٹ کے مطابق آذربائی جان کے دار الحکومتی شہر (باکو) میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ (جیہان بیراموف) نے جیورجیا کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران یو ایس ایڈ کے ساتھ تعاون کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا - وزیر خارجہ جیہان بیراموف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعاون کا معاہدہ جون 2024 میں ہی ختم کر دیا گیا تھا - رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے آخر میں جب یو ایس ایڈ ایجنسی کے سربراہ (سمانتھا پاور) نے آذر بائیجان کی فوج پر الزامات لگاۓ تھے کہ آذر بائیجان کی فوج کی (نیگورنو کارا باخ) میں کارروائیوں کی وجہ سے لاتعداد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کرآرمینیا کی جانب ہجرت کرنا پڑی -

جس کے جواب میں آذر بائیجان کے صدر کی خارجہ پالیسی کے مشیر حکومت (حاجیوف) نے کہا تھا کہ آذربائیجان میں یو ایس ایڈ کی کوئی جگہ نہیں - یو ایس ایڈ امریکی حکومت کے ذیلی ادارے کے طور پر تمام شریک ملکوں میں ترقی اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے منصوبوں میں مدد کرتا ہے - اس سے قبل 2012 میں روس نے بھی اپنے ملک میں یو ایس ایڈ کی سرگرمیاں بند کر دیں تھیں اور 2023 میں روس کے حمایت یافتہ جیورجیا نے بھی یو ایس ایڈ کے ساتھ تعاون ختم کر دیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+