حافظ نعیم کا اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان

نیوز ٹوڈے :    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر 17 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس اور غزہ کو روئے زمین سے مٹانے کا اعلان کیا تھا اور آج اسی حماس سے معاہدہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر جمعہ 17 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ مسائل کو عوام کے سامنے لانا حکومت اور پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے، ہوسکتا ہے دونوں کوئی ڈیل کر رہے ہوں، کسی کے آنے کا انتظار ہے۔

بدھ کو وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے قطری دارالحکومت دوحہ میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قطر، مصر اور امریکا کی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی 19 جنوری سے نافذ العمل ہو گی اور حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے مراحل پر عمل درآمد کے لیے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی 19 جنوری سے نافذ العمل ہو گی اور حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے مراحل پر عمل درآمد کے لیے کام جاری ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+