بلنکن کو پچھلی پریس کانفرنس میں اسرائیل کے لیے امریکی کھلی حمایت پر بار بار مداخلت کا سامنا کرنا پڑا
- 17, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کو وزارت خارجہ میں اپنی آخری پریس کانفرنس میں اسرائیل کے لیے امریکہ کی کھلی حمایت پر بار بار مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔پریس کانفرنس میں صحافی سیم حسینی نے اینٹونی بلنکن کو مجرم قرار دیا اور چیخ چیخ کر کہا کہ ان کے خلاف دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔
ایک اور صحافی میکس بلومینتھل نے سوال کیا کہ جب مئی میں امن معاہدہ طے پایا تھا تو اسرائیل کو ہتھیار کیوں بھیجے جا رہے تھے۔تاہم افتتاحی کلمات کے دوران اسرائیل کے معاملے پر مداخلت کرنے والے صحافی کو پریس کانفرنس سے ہٹا دیا گیا۔یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔
تبصرے