ایلون مسک کا مقابلہ: جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن نے اپنا پہلا راکٹ خلا میں بھیجا

ایلون مسک

نیوز ٹوڈے :    دنیا کی مشہور امریکی ای کامرس کمپنی ایمیزون کے بانی ارب پتی جیف بیزوس کی کمپنی نے اپنا پہلا راکٹ خلا میں بھیجا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ فلوریڈا سے لانچ کیا گیا۔ کئی برسوں سے تاخیر کا شکار اس خلائی مشن نے جمعرات کی صبح ڈھائی بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے اڑان بھری۔خلائی مشن بھیجنے کا مقصد سیٹلائٹ کے کاروبار میں ایلون مسک کے اسپیس ایکس سے مقابلہ کرنا ہے۔

بلیو اوریجن نے ایک بیان میں کہا کہ راکٹ کا انجن دوسرے مرحلے میں اپنے آخری مدار میں پہنچ گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ کے ساتھ موجود نیلے رنگ کا پروٹو ٹائپ ڈیٹا حاصل کر رہا ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+