سندھ کابینہ نے 8 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی
- 17, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : سندھ کابینہ نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کی جانب سے 8 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔
جمعرات کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا ساڑھے 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ NRTC 3 مرحلوں میں 8000 الیکٹرک بسیں چلانا چاہتی ہے۔ اس وقت 50 بسیں چل رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 500، دوسرے مرحلے میں 5000 اور تیسرے مرحلے میں 2500 بسیں چلائی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایس بی آر اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کی بھی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس نے واپڈا کی جانب سے 4 منصوبوں کو ایس آر بی ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی بھی منظوری دی۔
تبصرے