بگ بیش کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران سٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی، کھیل روکنا پڑا
- 17, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ کے میچ کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کھیل کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان جمعرات کو گابا سٹیڈیم میں میچ جاری تھا۔ہریکینز کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کر رہی تھی کہ اننگز کے چوتھے اوور کے بعد اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ کے قریب ڈی جے بوتھ میں معمولی آگ بھڑک اٹھی اور دھواں پھیل گیا۔
آگ دیکھتے ہی سٹینڈز میں موجود تماشائیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ تاہم کچھ دیر کے لیے کھیل روک دیا گیا اور اسٹیڈیم کے عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہریکینز نے 202 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کر کے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے