چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارت نے نئے کوچ کا تقرر کر دیا
- 17, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کے بعد بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کے لیے نئے کوچ کا تقرر کیا ہے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اگلے ماہ 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک نیا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیجنڈ سیتانشو کوٹک کو ہندوستان کا نیا بیٹنگ کوچ منتخب کیا ہے۔
بڑے ناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے سوراشٹرا کے مشہور کرکٹر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ ہندوستان کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، بولنگ کوچ مورنے مورکل، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ، اور دو اسسٹنٹ کوچ، ابھیشیک نائر اور ریان ٹین دُسیت شامل ہیں۔
اب تک ہندوستانی ٹیم کے پاس کوئی ماہر بیٹنگ کوچ نہیں تھا۔ گمبھیر اور نائر نے اپنی تقرری کے بعد سے بلے بازوں پر توجہ مرکوز کی تھی، لیکن ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کوٹک چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جب بھارت 22 جنوری سے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گا۔
52 سالہ سیتانشو کوٹک سوراشٹرا کے سابق کپتان اور ہندوستان کے ڈومیسٹک کرکٹ لیجنڈز میں سے ایک ہیں، جنہوں نے 1992 سے 2013 کے درمیان پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلی۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے آسٹریلیا کے تباہ کن دورے کے بعد کھلے عام بھارت کا نیا بیٹنگ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تبصرے