بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا
- 17, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : احتساب عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔
تین بار ملتوی ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں عمران خان کو بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو معاونت کرنے پر 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے وقت عمران خان، بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی کے بانی کی بہنیں اور دیگر پارٹی رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
عدالتی فیصلے کے بعد جیل عملے نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو حراست میں لے لیا اور اب انہیں بھی اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیل پہلے ہی تیار کر لیا گیا تھا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے