اڈیالہ بہت اہم جگہ ہے: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کیس میں مسکرائے
- 17, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل بہت اہم جگہ ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 13 لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کی جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران 3 لاپتہ افراد کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں جب کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اللہ کی گرفتاری مردان سینٹرل جیل میں اور محمد سلیم کی گرفتاری اڈیالہ جیل میں پبلک کی گئی۔
اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ بہت اہم جگہ ہے، شکر گزار ہوں کہ گرفتاری عام ہوئی۔
ادھر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ محمد حسین کی رپورٹ مل گئی ہے، لیکن یہ اداروں کے پاس نہیں ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر محمد حسین کے اہل خانہ کسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں تو کر لیں۔
بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل سے 10 لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹس طلب کر لیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے