عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک رہنا پڑے گا جیل میں رہوں گا: وکیل بانی پی ٹی آئی

وکیل

نیوز ٹوڈے :     پی ٹی آئی کے وکیل رہنما فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے، جب تک رہنا پڑے گا جیل میں رہوں گا۔190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے بانی وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جب تک رہنا پڑے جیل میں رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کچھ دیر میں اڈیالہ جیل کے سیل میں منتقل کر دیا جائے گا، بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوں اور کھڑی رہوں گی۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ یہ میچ ہم جیتیں گے، یہ ملک میں عدل و انصاف کا میچ ہے جو عمران خان جیتے گا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+