غزہ: جنگ بندی کا جشن منانے والوں پر اسرائیلی حملے، شہدا کی تعداد 110 ہوگئی

فلسطینی شہید

نیوز ٹوڈے :    غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 110 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں غزہ میں جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی فلسطینی عوام نے جشن منایا لیکن اس دوران بھی غزہ پر اسرائیلی حملے نہیں رکے اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 110 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ جنگ بندی کا اعلان، جبکہ کئی زخمی ہیں۔

دوسری جانب جنگ بندی کے اعلان کے بعد نیتن یاہو کو اسرائیل میں اپنے اتحادیوں اور دائیں بازو کی قوتوں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اسرائیلی کابینہ نے ابھی تک جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ منظوری نہیں دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے آج اپنے اتحادیوں سے ملاقات کی اور آج ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اس معاہدے کی منظوری کا امکان ہے۔واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل نے دو روز قبل جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد قطر کے وزیراعظم نے اس معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+