جنگ بندی معاہدے کی شرائط کے مطابق (حماس) نے 3 اسرائیلی قیدی عورتوں کو رہا کر دیا

قیدی عورتوں کو رہا

نیوز ٹوڈے : جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے3 اسسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا - حماس نے جنگ بندی معاہدے کی شرائط کے مطابق 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا - اس سے قبل آج ہی حماس کی جانب سے رہا کی جانے والی 3 اسرائیلی قیدی عورتوں کے نام جاری کیے گۓ تھے -ریڈ کراس کی ٹیم ان اسرائیلی یرغمالی عورتوں کو غز ہ میں قائم اسرائیل کےخصوصی فوجی یونٹ پہنچا دے گی -

جہاں سے ان کو اسرائیل کے فوجی ہسپتال میں لے جایا جاۓ گا ـ فوجی ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا جاۓ گا جس کے بعد ان قیدی عورتوں کو اسرائیل پہنچا دیا جاۓ گا ـ ان عورتوں کی ہسپتال میں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی جاۓ گی - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کے نام بھی جاری کر دیے گۓ ہیں ـ رپورٹ کے مطابق آج رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں 69 عورتیں اور 21 بچے شامل ہیں ـ اسرائیل بھی ان فلسطینی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرے گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+