حماس کے بعد اسرائیل نے بھی 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا
- 20, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ہوتے ہی اسرائیل نے بھی 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا - "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق حماس کی طرف سے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوۓ اتوار کے روز 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا - دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کی مختلف جیلوں سے رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں کی لسٹ بھی جاری کر دی گئی تھی جن میں 69 عورتیں اور 21 بچے شامل تھے -
اسرائیل کی "عرفو جیل" میں ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی تصدیق کا عمل جاری رہا - جس کے بعد عرفو جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا - رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے پر پہنچتے ہی والہانہ استقبال کیا گیا -اسرائیل کی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر (بیتونیہ ) پہنچایا گیا ـ فلسطینی قیدیوں میں شامل طالبہ نے میڈیا کو بتایا کہ یرغمالی کے دوران حالات بہت خوفناک تھے ـ اور انھیں کھانا اور پانی بھی مخصوص مقدار میں دیا جاتا تھا -
تبصرے