غزہ میں جنگ بندی ہماری پہلی کامیابی ہے ، نومنتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا بیان
- 20, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے نۓ صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ 'غزہ میں جنگ بندی تاریخ میں ہماری پہلی کامیابی ہے اور یہ مشرق وسطٰی میں امن کے قیام کیلیے ہمارا پہلا قدم ہے' - ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ اپنے صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے واشنگٹن میں اپنے حمایتیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہم سرحدی دراندازی کو روکیں گے - اور افتتاحی تقریب میں ہی سرحدوں کے حفاظتی اقدامات کا خاکہ بھی پیش کریں گے - ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے ـ اور یہ مشرق وسطٰی میں امن کی بحالی کیلیے ہمارا پہلا قدم ہے -
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ تعمیر کرنے کا حکم دیا جائے گا - اور فوج میں موجود کمزوریوں کا خاتمہ کیا جاۓگا ـ ٹرمپ نے سابقہ امریکی صدر ( جان ایف کینڈی) کے قتل کا کیس بھی اوپن کرانے کا وعدہ کرتے ہوۓ کہا کہ ( رابرٹ ایف کیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر) کے قاتلوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا - ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عورتوں کی گیموں سے مردوں کو الگ کر دیں گے اور اس کام پر وہ کل ہی عمل درآمد کریں گے ـ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ سابقہ امریکی صدر کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کینسل کر دیں گے -
تبصرے