افریقی ملک (نائیجیریا ) میں تیل کے ٹینکر سے تیل اکٹھا کرنے والے 86 افراد ہلاک
- 20, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : نائیجیریا میں سڑک پر الٹنے والے تیل کے ٹینکر سے لوگ تیل اکٹھا کرنے پہنچ گۓ ـ اچانک ٹینکر پھٹنے سے 86 افراد ہلاک ہو گۓ -نیوز ایجنسی "اے ایف پی" کی رپورٹ کے مطابق نائیجر اسسٹیٹ میں نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان (ابراہیم عودو حسین) کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر دھماکے میں ہلاک افراد کی حتمی تعداد 86 ہے --
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دن "نائیجیریا کے وسطی علاقے" میں 60 ہزار لیٹر پیٹرل لے کر جانے والا ٹینکر الٹ گیا ، حکام کے مطابق علاقے کے مقامی لوگ پیٹرول اکٹھا کرنے کیلیے حادثے کی جگہ پر جمع ہو گۓ - اچانک ٹینکر پھٹ گیا جس کی وجہ سے لوگ بری تعداد میں متاثر ہوئے ـ ایمرجنسی ٹیموں نے جاۓ حادثہ پر پہنچ کر متاثرہ لوگوں کو بچایا اور صورتحال پر کنٹرول کیا - اس حادثہ میں 86 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور لاتعداد زخمی بھی ہوئے -
وسیم حسن
تبصرے