پاکستانی زائرین قربانی پر کتنے ارب خرچ کریں گے؟ معلوم کریں
- 20, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : حج 2025 میں پاکستانی عازمین قربانی پر 9 ارب 946.150 ارب روپے خرچ کریں گے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اس سال عازمین حج سے قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں۔
سرکاری حج سکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ اس سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے اڑتالیس ہزار 605 عازمین سرکاری سکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے اور اتنی ہی تعداد پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔
تبصرے