لاہور میں جدید ٹریفک کے لیے ایک اور انقلابی قدم، موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین مختص

سڑک

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں جدید ٹریفک کے لیے ایک اور انقلابی اقدام کے تحت سڑکوں پر سائیکل سواروں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین مختص کر دی گئی ہے۔لاہور کی سڑکوں پر سائیکل سواروں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین مختص کی گئی ہے۔ اس اقدام سے سائیکل سواروں اور موٹر سائیکل سواروں کو حادثات سے بچایا جا سکے گا۔ لاہور کی تمام سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکر لین بنائے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ 10 کلو میٹر کی بائیکر لین کو خوبصورت سبز رنگ میں تیار کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بائیکر لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی آئے گی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بائیکر لین پر تعمیراتی معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+