حافظ نعیم الرحمان نے عمران خان سے متعلق بڑا مطالبہ کر دیا
- 20, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف مقدمات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں، پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف مقدمات سیاسی نہ ہوتے تو نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری بھی جیل میں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے تھی، ایسے اقدامات سے جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں تھی، جس پر عوام کو ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرنے کا موقع دینا چاہیے تھا۔
حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
تبصرے