پرائیویٹ حج سکیم کے تحت پرکشش پیکج لینے والے ہوشیار رہیں، حج کلیئرنس سے مشروط

حج کلیئرنس

نیوز ٹوڈے :    پرائیویٹ حج سکیم کے تحت پرکشش حج پیکج لینے والے ہوشیار رہیں، حج 2025 کے تحت پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا حج پیکج لینے والے عازمین حج کو ایف بی آر اور سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا، 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پرائیویٹ پیکجز لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، بھاری پرائیویٹ لینے والوں کے نام حج پیکج کلیئرنس کے لیے سیکیورٹی اداروں کو بھیجے جائیں گے۔

ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکسز کی چھان بین کرے گا، ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے حج کی اسکروٹنی کریں گی۔ سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پیکیج والے عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

30 لاکھ روپے سے زائد کے پیکیج فراہم کرنے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ وزارت مذہبی امور 30 ​​لاکھ سے زائد کمپنیوں کے حج اخراجات اور پیکجز کی منظوری دے گی۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے اور وزارت مذہبی امور نے نجی حج کمپنیوں کے سی ای او کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔

پرائیویٹ حج کمپنیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھاری حج پیکجز کو توڑ دیں۔ ذرائع کے مطابق بہت سے لوگ بھاری حج پیکج تو لیتے ہیں لیکن اپنے گوشواروں کا اعلان نہیں کرتے اور ٹیکس ادا نہیں کرتے، مذکورہ اقدام ایف بی آر اور ایف اے ٹی ایف کی ضروریات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+