حکومت اپریل 2025 تک فائیوجی ٹیکنالوجی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
- 20, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : پاکستان نے اپریل تک ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی مراعات اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مالی دباؤ میں کمی متوقع ہے۔
پی ٹی اے نے اپریل تک 5 جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کے حکومتی منصوبے میں کئی چیلنجز کی نشاندہی کی ہے۔ پی ٹی اے نے کہا کہ 5 جی کے لیے مہنگی فائبر سمال سیل سائٹس اور موبائل ٹاورز پر جدید آلات نصب کرنے کی ضرورت ہوگی، جس کے لیے موجودہ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر میں وسیع سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ بھاری سرمایہ کاری کو مقررہ مدت میں واپس کرنا بھی چیلنج قرار دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 5 جی کے آنے سے شہری علاقے تیزی سے مستفید ہو سکیں گے لیکن خدشہ ہے کہ دیہی علاقے پیچھے رہ جائیں گے۔
تبصرے