مغربی کنارے میں بم پھٹنے سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک افسر زخمی

فوجی ہلاک

نیوز ٹوڈے :   مغربی کنارے میں سڑک کنارے پر نصب کیے گۓ بم کے پھٹنے سے 1 اسرائیلی فوجی ہلاک ـ اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق پچھلی شام مغربی کنارے کے شہر (طوباس کے نزدیک طمون کے علاقہ) میں گشت کرتی اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کے نزدیک سڑک کے کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا - رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں اسرائیلی فوج کا ایک ریزرو فوجی ہلاک جبکہ ایک سینیئر آفیسر زخمی ہو گیا - 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں شروع ہونے و الی صیہونی فوج کی بربریت کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے پر بھی کشیدگی بڑھ گئی تھی -صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے شروع ہونے سے آج تک مغربی کنارے میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے لڑاکوں کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کے 46 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+