جنگ کے دوران شہید فلسطینی مزاحمت کاروں کی تدفین اور دیوار پر ان کے نام درج کیے جانے کی تصویریں وائرل ـ
- 21, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ میں صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والوں کو گھر کے اندر ہی دفنا دیا گیا ـ پہچان کیلیے دیوار پر ناموں کی فہرست آویزاں کر دی گئی - شمالی غزہ کے علاقہ جبالیہ کے ایک گھر میں صیہونی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران شہید ہونے والے مزاحمت کاروں کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں - عرب میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے اندر کمرے کا فرش کھدا ہوا ہے اور دیوار پر نام بھی لکھے ہوۓ ہیں -دیوار پر دو شہیدوں جن میں "موسی ولید کباجہ اور معرکہ فلوجہ کے بیرو" کے نام درج ہیں -
فلوجہ جبالیہ کیمپ کے ایک علاقہ کا نام بھی ہے - دیوار کے اوپر دونوں شہیدوں کی شہادت کی تاریخ 31 دسمبر 2024 لکھی ہوئی ہے -عرب میڈیا کے مطابق محمند یاسر موسٰی حماس کے ایک عہدیدار یاسر موسٰیکے بیٹے تھے - اور اس سے پہلے ان کےبھائی بھی شہید ہو چکے ہیں ـ غزہ میں جنگ بندی کے بعد پچھلی شام سے فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں لوٹ مار شروع کر دی ہے - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والے فلسطینیوں کو عمارتوں کے ملبے سے صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی باقیات مل رہی ہیں -
تبصرے