ڈونلڈ ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھے بغیر ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، لوگ حیران رہ گۓ

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوۓ بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا ، جس سے عوام حیران رہ گئ - پیر کے دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد وہ امریکہ کے 47 ویں صدر بن گۓ ـ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ڈو نلڈ ٹرمپ نے صدارتی حلف اٹھاتے ہوۓ ایک بار بھی بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا - خاتون اول (میلانیا ٹرمپ ) ٹرمپ کے ساتھ کھڑی تھیں اور انہوں نے بائبلز کی 2 کتابیں اٹھا رکھی تھیں -لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے دوران اپنا سیدھا ہاتھ بلند رکھا لیکن کسی ایک کتاب پر بھی نہیں رکھا-

امریکہ کے صدر کیلیے ضروری نہیں کہ وہ حلف اٹھاتے ہوۓ بائبل کی کتاب پر ہاتھ رکھے ، لیکن سابقہ روایت کے مطابق صدر حلف اٹھاتے ہوۓ بائبل پر ہاتھ رکھ لیتا ہے -صدیوں سے امریکی صدر بائبل پر ہاتھ رکھ کر ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے آ رہے ہیں - البتہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر متوقع اقدام سے لوگ حیران رہ گے ـ 20 جنوری 2017 کو اپنے پہلے دورہ صدارت کی حلف برداری کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھ کر ہی حلف اٹھایا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+