ایرانی عدالت نے توہین رسالت کیس میں ایران کے مشہور گلوکار (تتلو) کو سزاۓ موت سنا دی
- 21, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : توہین رسالت کیس میں ایران میں مشہور گلوکار کو موت کی سزا سنا دی گئی - ایران کے مشہور گلوکار ( امیر حسین مقصود لو جو کہ تتلو) کے نام سے مشہور ہیں ، کو ایرانی عدالت نے توہین رسالت کیس میں موت کی سزا سنا دی - ایران کے سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے ساتھ ساتھ ملزم پر لگاے گۓ دیگر الزامات میں دی گئی سزا کے خلاف استغاثہ کی اپیل منظور کر لی - اصلاح پسند ( اعتماد ) نامی ایرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے کیس کو ری اوپن کیا گیا اور اس مرتبہ توہین رسالت کے مجرم گلوکار کو موت کی سزا سنائی گئی -
رپورٹ کے مطابق یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے اس کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے - نیوز ایجنسی "اے ایف پی" کا کہنا ہے کہ مشہورگلوکار 37 سالہ تتلو جو کہ 2018 سے ترکی میں رہ رہے تھے -ان کو ترکی کی پولیس نے گرفتار کرکے 2023 میں ایران کے حوالے کیا - اور تب سے وہ ایرانی جیل میں قید ہیں ـ گلوکار تتلو کو فحاشی پھیلانے کے جرم میں بھی 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے ـ اور ان پر ایران کے خلاف پراپیگنڈا کرنےا ور فحش مواد شائع کرنے کے الزامات بھی لگائے گۓ ہیں -
تبصرے