ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں ہی پانامہ کینال واپس لینے کا اعلان کر دیا
- 21, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : نو منتخب امریکی صدر(ڈونلڈ ٹرمپ) نے حلف اٹھاتے ہی پانامہ کینال واپس لینے کا اعلان کر دیا ـ ٹرمپ نے امریکہ کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھاتے ساتھ ہی پانامہ کینال کی واپسی کا اعلان کر دیا ـ بطور نۓ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے خطاب کے دوران ہی کہا کہ پانامہ کینال کی تعمیر میں ہم نے 38 ہزار جانیں گنوائی ہیں یہ ہمارا سب سے مہنگا منصوبہ تھا ـ لیکن ایک احمقانہ فیصلے کے ذریعے اسے پانامہ کے حوالنے کر دیا گیا ـ اس کے بدلے ہم نے پانامہ سے عزت کی توقع کی تھی لیکن وہ ہماری امیدوں پر پورا نہیں اتر رہا ہمارے جہازوں کو بھی یہاں سے گزرنے کیلیے بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے اور یہی نہیں امریکی بحریہ کے ساتھ بھی پانامہ اچھا برتاؤ نہیں کر رہا ـ
ڈولڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پم نے یہ نہر پانامہ کے حوالے کی تھی چین کے نہیں لیکن اب اسے چین آپریٹ کر رہا ہے ـ اس لیے میں اعلان کرتا ہوں کہ پانامہ کینال کو جلد واپس لے لیا جائے گا ـ ٹرمپ نے خطاب کے دوران ہی "گلف آف میکسیکو" کا نام بھی تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ـ نومنتخب امریکی صدر نے گلف آف میکسیکو کا نام "گلف آف امریکہ" رکھ دیا ـ
تبصرے