جامعہ کراچی نے طلباء کے لباس کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں
- 21, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو یونیورسٹی میں ظاہری لباس نہیں پہننا چاہیے، اور وہ صاف اور مہذب لباس پہنیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء اشتعال انگیز، نفرت انگیز یا توجہ ہٹانے والے کپڑے، چھوٹی بازو والے اور چست کپڑے نہ پہنیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں قابل اعتراض پرنٹس یا گرافکس والے کپڑے نہ پہنے جائیں، جب کہ یونیورسٹی میں طلبہ کو عام چپل پہننے پر بھی پابندی ہے۔
تبصرے