آئی سی سی کے اعلیٰ سطحی وفد کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل دوبارہ قذافی سٹیڈیم کا دورہ
- 21, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کو قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام اور فنشنگ سٹیج کا جائزہ لیا۔
وفد میں ہیڈ آف ایونٹس سارہ ایڈگر، جی ایم کرکٹ وسیم خان، براڈ کاسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایونٹس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افراد شامل تھے۔وفد نے مرکزی عمارت کے دفاتر کے تعمیراتی کام اور پویلین کی فنشنگ کا کام بھی دیکھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی نے آئی سی سی کے وفد کو بریفنگ دی اور 30 جنوری تک تمام فنشنگ کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگی جب کہ بھارت اپنے تمام میچ یو اے ای میں کھیلے گا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے