ٹرمپ کا سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ امریکا اب ترقی کرے گا، ان کی مدت ملازمت میں امریکا کو اولیت دوں گا، امریکا جلد ایک مضبوط، عظیم اور کامیاب ملک بنے گا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو، میں نے گزشتہ 8 سالوں میں جتنی مشکلات کا سامنا کیا ہے وہ امریکی تاریخ میں کسی اور کے ساتھ نہیں ہوئیں، میں اسے بناؤں گا۔

ٹرمپ نے ملک بھر میں حکومتی سنسر شپ ختم کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وہ رنگ و نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک ختم کریں گے اور امریکا میں اظہار رائے کی مکمل آزادی بحال کریں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی سرزمین کے نیچے سے تیل اور گیس کے ذخائر نکالنا شروع کریں گے، امریکہ دنیا میں تیل اور گیس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا اور ہم اس تیل اور گیس کو استعمال کریں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+