لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ متوقع

آگ

نیوز ٹوڈے :  امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری سے بھڑکنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ آگ نے 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ کو جلا دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکام حالیہ دنوں میں آگ پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیاب رہے تھے تاہم اب جنوبی کیلیفورنیا میں تیز ہواؤں کے ایک اور طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے آگ کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں اور انتہائی کم نمی کے باعث آگ پھیلنے کا خطرہ منگل سے جمعرات تک برقرار رہے گا، ان دنوں کے دوران کئی علاقوں میں نمی کی سطح 2 فیصد سے 5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا کے تقریباً تمام علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں اور اس ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

رہائشیوں کو اب لاس اینجلس کے متعدد علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے جہاں پہلے انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے تھے، لیکن بہت سے دوسرے اب بھی اپنے گھروں کو واپس آنے کے منتظر ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+