بچوں کو اتنا پیار ملا، مخالفین سمجھتے ہیں یہ ڈرامہ ہے، انہیں نہیں معلوم کہ سچی محبت کیا ہوتی ہے، مریم

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء سے خطاب میں کہا ہے کہ یہاں بچوں کو بہت پیار ملا، مخالفین کو سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، مخالفین سمجھتے ہیں یہ سب ڈرامہ ہے، انہیں نہیں معلوم کہ سچی محبت کیا ہوتی ہے۔

مریم نواز ڈیرہ غازی خان یونیورسٹی پہنچیں جہاں انہوں نے طلباء میں وظائف تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس میں مخالفین کا قصور نہیں، انہوں نے جھوٹ میں آنکھیں کھولیں اور جھوٹ میں اس دنیا سے رخصت ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں بچوں کو اتنا پیار ملا ہے، مخالفین کو سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ مخالفین سمجھتے ہیں کہ یہ سب ڈرامہ ہے، وہ نہیں جانتے کہ سچی محبت کیا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کبھی وظیفہ نہیں دیا وہ اس پروگرام کو سٹیج شو کے طور پر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے طلباء کو بھی سکالر شپ لے جانا چاہتا ہوں۔ تقریر کے بعد مریم نواز طلباء کے ساتھ گھل مل گئیں، سیلفیاں لیں، تقریب کے دوران طلباء نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحائف بھی پیش کیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+